26 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کے شمال مغربي قبائلي علاقے شمالي وزيرستان پرامريکي قاتل ڈرون طيارے سے کئے جانے والے حملے ميں چار افراد مارے گئے ہيں-

ابنا: مقامي ذرائع ابلاغ نے بتايا ہے کہ آج علي الصبح ايک امريکي قاتل ڈرون طيارے نے شمالي وزيرستان کے علاقے ميران شاہ ميں ايک گھر پر دو ميزائل داغے جس کے نتيجے ميں يہ ہلاکتيں ہوئيں –حملے کے نتيجے ميں ميران کے شاہ کے بازار ميں واقع ايک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگيا ہے-

روان ہفتے کے دوران امريکي قاتل ڈرون طياروں سے کيا جانے والا يہ تيسرا حملہ ہے- اس سے  قبل ہونے والے دو ميزائيل حملے ميں چودہ افراد مارے گئے تھے- امريکہ کا دعوي ہے کہ وہ ڈرون حملوں کے ذريعے القاعدہ اور طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاہم مقامي ذرائع کا کہنا ہے اس طرح کے حملوں ميں زيادہ تر عام شہري ہي مارے جاتےہيں-

........

/169